Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

لاپتاشہری کی بازیابی کا کیس؛ تفتیشی افسرسے4ستمبرتک پیشرفت رپورٹ طلب

سندھ ہائیکورٹ میں لاپتاشہری کی بازیابی سے متعلق کیس میں تفتیشی افسرسے4ستمبرتک پیشرفت رپورٹ طلب کرلی گئی۔

سندھ ہائیکورٹ میں لاپتا شہری سید خرم علی کاظمی کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران عدالت نے تفتیشی افسر کی رپورٹ مسترد کردی۔

جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو نے ریمارکس دیے کہ اس رپورٹ میں تو کچھ بھی نہیں۔

 قیصرعبدااللہ عثمانی ایڈووکیٹ نے کہا کہ یہاں آتے ہیں مگر مایوس لوٹ جاتے ہیں۔ 5 اگست کو ایک عدالت میخ انصاف ہواجو پورے ملک نے دیکھا، مگر لاپتا افراد کے اہلخانہ کو کب انصاف ملے گا؟

وکیل درخواست گزارنے کہا کہ سب کی تنخواہیں چل رہی ہیں مگر لاپتا شہریوں کے والدین رل رہے ہیں،
عدالتیں فیصلہ ہی کرسکتی ہیں کیا کریں ہم، ایک باپ انصاف کے لیے عدالت میں کھڑا ہے۔

جسٹس کوثرسلطانہ نے نمائندہ سیکرٹری داخلہ سے استفسارکیا کہ جے آئی ٹی کرتی کیا ہے؟ نمائندہ سیکرٹری داخلہ نے جواب دیا کہ جے آئی ٹی تفتیشی افسرکو ہدایت کرتی ہے۔

جسٹس کوثر سلطانہ نے ریمارکس دیے کہ آپ کو ہی نہیں پتا کہ جے آئی ٹی کرتی کیا ہے؟ جب آپ کو ہی نہیں پتہ تو پھر لاپتا افرادکی بازیابی کے لیے کیا ہوتا ہوگا۔

جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے کہا کہ عدالت پولیس کی کارکردگی سے مایوس ہوچکی ہے، جسٹس کوثر سلطانہ بولیں کہ پولیس کسی کو پکڑنے پرآئے تو ایک کال پر پکڑ لیتی ہے۔

عدالت نے پولیس اور دیگرحکام پر برہمی کا اظہارکیا کہ جے آئی ٹی لاپتا افرادکی بازیابی کے لیے فزیکل کیاکرتی ہے؟ پولیس کیا کرتی ہے؟ لوگ بھی مایوس ہوچکے ہیں اور عدالت بھی اداروں کی کارکردگی سے مایوس ہوچکی ہے۔

سندھ ہائی کورٹ نے تفتیشی افسر سے 4 ستمبر تک پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں