Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہوشیار! آئی فون رکھنے والوں کے لئے بری خبر

آئی فون رکھنے والوں کےلئے بری خبر آگئی ہے۔

   ڈیلی میل میں شائع رپورٹ کے مطابق 2017 میں متعارف کرائے گئے آئی فون 8 اور آئی فون ایکس (10) آئی او ایس 17 کو سپورٹ نہیں کریں گے۔

ٹیکنالوجی کے ماہرین صارفین پر زور دے رہے ہیں کہ وہ ستمبر سے پہلے ڈیوائسز کو فروخت کرکے آئی فون ماڈلز تبدیل کریں۔ کیونکہ اگر ایسا نہ ہوا تو آپ فون کے بہت سے نئے اور اہم فیچرز سے محروم رہیں گے۔

 فی الحال آئی فون ایکس کی ٹریڈ ان ویلیو 190 ڈالر  جب کہ آئی فون 8 کی 90 ڈالر اور آئی فون 8 پلس کی 152 ڈالر ہے۔

 پچھلے سال آئی او ایس 16 کے آنے کے بعد آئی فون 7 پلس کی ٹریڈ اِن ویلیو جون 2022 میں کم ہو کر 80 ڈالر رہ گئی تھی جب کہ آئی فون 6 ایس پلس  94 ڈالر سے کم ہو کر 47 ڈالر کا ہوگیا تھا۔

 اگر آئی فون ایکس کی بات کی جائے تو اسے 2017 میں اس وقت ریلیز کیا تھا جب ایپل کے آئی فون کی 10 ویں سالگرہ تھی۔

 اس آئی فون میں متعدد نئے فیچرز متعارف کرائے گئے تھے جو اس سے قبل کسی آئی فون میں نہیں تھے، جیسا کہ اس میں ٹچ آئی ڈی کے بجائے فیشل آئی ڈی کا اضافہ کیا گیا۔

 کمپنی کے مطابق دنیا بھر میں آئی فون 8 اور 8 پلس کی 8 کروڑ 63 لاکھ ڈیوائسز فروخت ہوئیں جس کے بعد یہ فون سب سے زیادہ فروخت ہونے والے فونز کی فہرست میں شامل ہوگیا تھا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں