توشہ خانہ کیس کےفیصلےکیخلاف اپیل پررجسٹراراسلام آباد ہائیکورٹ نے اعتراض عائد کردیا۔
تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا کے خلاف اپیل دائرکی گئی۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کا فیصلہ خلاف قانون ہے، کالعدم قرار دیا جائے، مرکزی اپیل پر فیصلے تک سزا معطل کر کے رہائی کا حکم جاری کیا جائے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی طرف سے وکیل خواجہ حارث اور بیرسٹر گوہر نے اپیل دائر کی۔ ٹرائل کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو تین سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی جس پررجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن ایکٹ میں اپیل کے ساتھ سزا معطلی کی درخواست دائر کرنے کا تصور نہیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کی دائری برانچ نے اپیل پراعتراض عائد کیا۔
بعد ازاں چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل پراعتراضات ختم ہونے کے بعد نمبر لگا دیا گیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل کو 273 نمبر الاٹ کیا گیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلاء کی جانب سے اپیل کل مقرر کرنے کی استدعا کی گئی۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے توشہ خانہ کیس کا ٹرائل کورٹ کا فیصلہ چیلنج کیا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس کا فیصلہ کالعدم قرار دینے اوراپیل کے حتمی فیصلے تک توشہ خانہ کیس کا فیصلہ معطل کرنے ضمانت پررہائی کی بھی استدعا کی گئی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔




















