انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈ کپ 2023 کا تبدیل شدہ شیڈول جاری کردیا ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری کردہ نئے شیڈول کے مطابق احمد آباد میں ہونے والا پاک بھارت مقابلہ 15 اکتوبر کی بجائے 14 اکتوبر کو ہوگا۔
Nine fixtures have been rescheduled for #CWC23.
Details 👇
— ICC (@ICC) August 9, 2023
حیدر آباد میں پاکستان اور سری لنکا کا میچ 12 اکتوبر کی بجائے 10اکتوبر کو ہوگا جب کہ کولکتہ میں پاکستان اور انگلینڈ کا مقابلہ 12 نومبر کی بجائے 11 نومبر کو ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: ورلڈکپ 2023؛ پاک بھارت میچ کے دوران اشتہار کی فیس کتنی؟
آئی سی سی کی جانب سے ورلڈ کپ 2023 کے 9 میچز ری شیڈول کیے گئے ہیں جب کہ نوارتری تہوار کی وجہ سے پاکستان اور بھارت کا میچ ری شیڈول کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم 25 ستمبر کو بھارت روانہ ہوگی اور پاکستان ٹیم ہالینڈ کے خلاف 6 اکتوبر کو مقابلے سے قبل وارم اپ میچ کھیلے گی۔
یاد رہے کہ ورلڈ کپ 2023 کا آغاز 5 اکتوبر سے بھارت میں ہونے جارہا ہے جس کے میچز 19 نومبر تک جاری رہیں گے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















