اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ کیس سے متعلق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حقِ دفاع بحال کرنے کی درخواست کی کاز لسٹ منسوخ ہونے کے بعد سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق طبیعت ناسازی کے باعث آج رخصت پر ہیں جس کے باعث چیئرمین پی ٹی آئی کی حقِ دفاع بحال کرنے کی درخواست پر سماعت آج نہیں ہو سکے گی۔
چیف جسٹس عامر فاروق کی عدالت کے تمام مقدمات کی کازلسٹ منسوخ کر دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے توشہ خانہ کیس میں حقِ دفاع بحالی کی درخواست دائر کی تھی، تاہم اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر کے آج جواب طلب کر رکھا تھا۔
ٹرائل کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کا حقِ دفاع ختم کر دیا تھا جبکہ ٹرائل کورٹ نے ہائیکورٹ سے درخواست پر فیصلہ ہونے سے پہلے ہی حتمی فیصلہ دیدیا تھا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















