Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سپریم کورٹ؛ پانامہ جے آئی ٹی سے متعلق درخواست سماعت کیلئے مقرر

سپریم کورٹ میں پانامہ جے آئی ٹی سے متعلق درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں قائم دو رکنی بینچ 22 اگست کو پانامہ جے آئی ٹی سے متعلق درخواست پر سماعت کرے گا تاہم بینچ میں جسٹس اطہر من اللّٰہ بھی شامل ہونگے۔

اس حوالے سے سپریم کورٹ نے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔

واضح رہے کہ براڈ شیٹ کمپنی نے جے آئی ٹی رپورٹ کا والیم 10 حاصل کرنے کیلئے سپریم کورٹ میں ایک آئینی درخواست دائر کی رکھی ہے۔

براڈ شیٹ نے اپنے موقف میں کہا تھا کہ درخواست گزار نے شریف خاندان کی غیر ملکی جائیدادوں کی تلاش میں نیب کی معاونت کی لیکن نیب نے اس کا معاوضہ ادا نہیں کیا۔

درخواست گزار براڈ شیٹ کمپنی نے برطانیہ کی ایک عدالت میں نیب کے خلاف واجبات کے حصول کیلئے مقدمہ دائر کیا تھا۔

براڈ شیٹ کمپنی نے سپریم کورٹ سے چیئرمین نیب کو پانامہ پیپرز لیکس کیس کی جے آئی ٹی رپورٹ کا والیم 10 فراہم کرنے کا حکم جاری کرنے کی استدعا کی تھی تاہم براڈشیٹ کمپنی پانامہ جے آئی ٹی والیم 10 کو برطانوی عدالت میں اسے بطور ثبوت پیش کرنا چاہتی تھی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں