Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کیمبرج کے طلباء کیلئے بڑی خوشخبری

کیمبرج کے طلباء کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کیمبرج اجلاس کے دوران اداروں کے سربراہان نے اے لیول امتحانات پر شکایات کیں جس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ کیمبرج کی طرف سے اکتوبر میں دوبارہ امتحان کا انعقاد کیا جائے گا جس کے لیے کوئی فیس نہیں لی جائے گی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ برٹش کونسل لاجسٹکس کی کم لاگت کا منصوبہ فراہم کرے گی، اسکول کیسز کی دوبارہ تشخیص کی درخواستیں کیمبرج کوجمع کرائیں گے۔

واضح رہے کہ بعض طلبہ مئی میں امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر امتحانات میں شرکت نہیں کرسکے تھے۔

اسکولز ایسی درخواستوں کے اخراجات کا 80 فیصد جبکہ 20 فیصد اخراجات والدین برداشت کریں گے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں