Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

توشہ خانہ کیس؛ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نےاضافی دستاویزسپریم کورٹ میں جمع کرادی

توشہ خانہ کیس کے معاملے پر چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نےاضافی دستاویزسپریم کورٹ میں جمع کرا دی۔

تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ کیس کے معاملے میں چیئرمین تحریک انصاف کے وکیل لطیف کھوسہ نے اضافی دستاویز سپریم کورٹ میں جمع کرادی۔

وکیل لطیف کھوسہ نے جج ہمایوں دلاورکا چیئرمین تحریک انصاف کو سزا کا فیصلہ سپریم کورٹ میں جمع کرایا۔

ایڈووکیٹ لطیف کھوسہ نے جج ہمایوں دلاورکی پانچ اگست کی آرڈر شیٹ جمع کرادی۔ لطیف کھوسہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چاراگست کا فیصلہ بھی سپریم کورٹ میں جمع کرایا۔

وکیل لطیف کھوسہ کھوسہ نے لاہورہائی کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے دیگر توشہ خانہ سے متعلق فیصلے بھی جمع کرائے۔

چیئرمین تحریک انصاف لیگل ٹیم نے اضافی دستاویزریکارڈ پر لانے کی استدعا منظور کرنے کی استدعا کی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں