میٹا نے پیسے کمانے کے خواہشمند پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنادی ہے۔
حال ہی میں میٹا پلیٹ فارمز نے اپنے نئے ٹیکسٹ فرسٹ سوشل میڈیا پلیٹ فارم تھریڈز کا ویب ورژن لانچ کردیا ہے۔
اس حوالے سے فیس بک اور انسٹاگرام کے مالک کا کہنا ہے کہ تھریڈز کے صارفین اب اپنے کمپیوٹرز سے اس کی ویب سائٹ پر لاگ ان کر کے مائیکروبلاگنگ پلیٹ فارم تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔
وسیع پیمانے پر متوقع رول آؤٹ سے تھریڈز کو پاور صارفین جیسے برانڈز، کمپنی اکاؤنٹس، مشتہرین اور صحافیوں کے درمیان وسیع پیمانے پر قبولیت حاصل کرنے میں مدد مل سکتی ہےجو اب پلیٹ فارم کو بڑی اسکرین پر استعمال کر کے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
میٹا کا کہنا ہے کہ کمپنی آنے والے ہفتوں میں ویب کے تجربے میں مزید فعالیت کا اضافہ کرے گی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















