Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

رانا ثناء اللہ کی ضمانت منسوخی کی نیب درخواست خارج

سپریم کورٹ نے رانا ثناء اللہ کی نیب مقدمے میں ضمانت منسوخی کیلئے دائر نیب کی اپیل خارج کردی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس عمر عطاء بندیال اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل بینچ نے رانا ثناء اللہ کے خلاف نیب مقدمے کی سماعت کی۔

سپریم کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کی ضمانت منسوخی کی نیب کی درخواست غیر موثر ہونے پر نمٹا دی۔

نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ  رانا ثناء اللہ کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں انکوائری ہو رہی تھی، لاہور ہائیکورٹ رانا ثناء اللہ کے خلاف انکوائری کالعدم قرار دے چکی ہے۔

واضح رہے کہ نیب نے سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں ضمانت منسوخی کی درخواست دائر کی تھی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں