Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ذکاء اشرف کی برطرفی کیخلاف درخواست پر وفاق سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب

لاہور ہائیکورٹ نے ذکاء اشرف کی مکنہ برطرفی کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت، سیکریٹری الیکشن کمیشن اور دیگر فریقین سے جواب طلب کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پی سی بی کے چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف کی مکنہ برطرفی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ مجاز اتھارٹی چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ کو ہٹانے کے حوالے سے اپنا مائنڈ اپلائی کرے۔ عدالت کو آگاہ کیا جائے چیئرمین پی سی بی کا انتخاب کب ہونا ہے، پی سی بی انتخابات کے لئے انتخابی شیڈول کیوں نہیں آیا۔

ذکاء اشرف کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اگلے ایک ہفتے میں انتخابی شیڈول عدالت پیش کردیا جائے گا۔ ایک ہفتے میں ہی انتخابات کرائے جائیں گے۔

وکیل نے بتایا کہ الیکشن کمشنر پی سی بی نے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا تھا، بورڈ آف گورنرز کے موجودہ اور سابق ممبران نے جاکر حکم امتناعی لے لیا۔

وکیل ذکاء اشرف نے اپنے دلائک دیتے ہوئے کہا کہ تنازعہ پیدا ہونے کےبعد وفاقی حکومت نے پی سی بی کا نیا بورڈ آف مینجمنٹ کمیٹی تشکیل دے دی، وزیراعظم نے کابینہ سے منظوری کےبعد بورڈ آف مینجمنٹ کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

وکیل نے کہا کہ موجودہ بورڈ آف مینجمنٹ نے انتخابات کرانے کا عمل شروع کیا۔ انتخابی عمل کے پہلے مرحلے میں جسٹس ر تصدق حسین جیلانی کو ایجوڈیکیٹر تعینات کیا۔

ذکاء اشرف کے وکیل نے اپنے موقف میں مزید کہا کہ سیکریٹری پی سی بی نے وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری کو ذکاء اشرف کو ہٹانے کے لئے خط لکھ دیا،  سیکریٹری پی سی بی اپنی مینجمنٹ کمیٹی کا چیئرمین لانا چاہتا ہے۔

عدالت نے وفاقی حکومت، سیکریٹری الیکشن کمیشن اور دیگر فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے کہا کہ سیکریٹری پی سی بی کے پرنسپل سیکریٹری برائے وزیراعظم کو لکھے گئے خط کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں