Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چیئرمین پی ٹی آئی کے پولیٹیکل سیکرٹری سے متعلق بازیابی کی درخواست نمٹا دی گئی

لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کے پولیٹیکل سیکرٹری سجاد علی خان کوعدالت پیش کرنے پر بازیابی کی درخواست نمٹا دی۔

جسٹس محمد وحید خان نے شہزاد خان کی درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت عدالتی حکم پر ایس ایس پی ڈاکٹر انوش سمیت دیگر افسران پیش ہوئے اور سجاد علی خان کو عدالت پیش کر دیا۔

پولیس حکام نے مؤقف اختیار کیا کہ سجاد علی خان کینٹ کچہری سے پولیس حراست سے فرار ہوئے تھے اور گزشتہ روز ملزم کو زمان پارک ناکے پر گرفتار کیا گیا جس پر عدالت کے فاضل جج نے استفسار کیا کہ عدالت کے علم میں آنے کے بعد آپ نے گرفتاری ڈال دی۔

عدالت نے پولیس سے استفسار کیا کہ آپ ایسی غیر قانونی چیزیں کیوں کرتے ہو۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ ملزم کو آگے آنے دو کیا آپ پولیس کی حراست میں بھاگے تھے۔

ملزم سجاد نے جواب دیا کہ جی میں پولیس حراست سے فرار ہوا تھا۔ ملزم کے وکیل اشتیاق اے خان نے کہا کہ میں کچھ عرض کرنا چاہتا ہوں جس پرعدالت نے ریمارکس دیے کہ آپ نے اب عرض کیا کرنا ہے، چھوڑیں اور ریمانڈ میں جا کر پیش ہوں جس کے بعدعدالت نے بازیابی کی دائر درخواست نمٹا دی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں