Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کم سن بچیوں سے زیادتی کے مقدمات؛ جرم ثابت ہونے پردو مقدمات میں ملزمان کو سزا

کم سن بچیوں سے زیادتی کے مقدمات میں جرم ثابت ہونے پردو مقدمات میں ملزمان کو سزا سنا دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت غربی اسپیشل کورٹ میں کم سن بچیوں سے زیادتی کے مقدمات میں عدالت نے جرم ثابت ہونے پر دو مقدمات میں ملزمان کو سزا سنادی۔

کیماڑی میں بچی سے زیادتی کے ملزم شریف کو عمر قید کی سزا کے ساتھ عدالت نے ملزم کو دو لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ گذشتہ برس درج کیا گیا تھا،

دوسرے مقدمہ میں سرجانی ٹاؤن میں بچی سے زیادتی کا جرم ثابت ہونے پر ملزم طارق عالم کو دس برس قید با مشقت کی سزا

کے ساتھ عدالت نے ملزم طارق کو ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں