اسلام آباد: وفاقی حکومت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل میں حالت زار کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کی حالت زار کے بارے میں وفاقی حکومت کی جانب سے سربمہر رپورٹ براہ راست چیف جسٹس پاکستان کے چیمبر میں جمع کرائی گئی۔
سپریم کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں وفاقی حکومت سے چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل میں حالت زار بارے رپورٹ طلب کی تھی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو سب سے محفوظ ہائی اور ہائی ابزرویشن بلاک میں رکھا گیا ہے، انکی ملحقہ بیرکس کو بھی خالی رکھا گیا ہے۔
وفاقی حکومت نے رپورٹ میں بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو رکھے گئے بیرک میں وائٹ واش، پکا فرش اور ایک پنکھے کی سہولت دی گئی ہے، انکو 9×11 کے سائز کے بیرک میں رکھا گیا ہے اور انکے واش روم کی دیوار 6 فٹ اونچی اور واش روم کا سائز 4×7 ہے۔
رپورٹ کے مطابق بیٹر کلاس قیدی ہونے کی وجہ چیئرمین پی ٹی آئی کو میرٹس، ایئرکولر، چار تکیے، ٹیبل چیر کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے جبکہ انکو چار قرآن پاک انگش ترجمعہ اور 25 تاریخی کتابیں بھی فراہم کی گئی ہیں۔
سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو 21 انچ ٹی وی اور روزانہ اخبار فراہم کی جاتی ہے اور انکو روازنہ بیرک، واش روم اور کپڑوں کی صفائی کیلئے اسٹاف بھی دیا گیا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















