Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بجلی بلوں میں اضافی ٹیکسوں کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

لاہور ہائی کورٹ نے بجلی بلوں میں اضافی ٹیکسوں کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے بجلی کے بلوں میں اضافے اور ٹیکسوں کے خلاف کیس پر سماعت کی۔

سماعت کے آغاز پر درخواست گزار شیخ محمد لطیف کے وکیل احمد عبدللہ ڈوگر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ بجلی کے بلوں میں مختلف نوعیت کے غیرقانونی ٹیکسز وصول کیے جارہے ہیں۔

درخواست گزار نے کہا کہ استدعا ہے کہ عدالت بجلی کے بلوں میں ٹیکسوں کی وصولی کالعدم قرار دے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ جس قانون کے تحت ٹیکسز لگائے گئے ہیں بتایا جائے کہ وہ قوانین اور لگائے گئے ٹیکسز کیسے غیر قانونی ہیں۔

ہائی کورٹ نے کہا کہ قوانین کو چیلنج کرنے کا مجوزہ طریقہ کار ہے۔ قوانین آئین کے بنیادی حقوق سے متصادم ہونے پر عدالتیں انہیں کالعدم قرار دے سکتی ہیں۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ ان قوانین کو اپنی پٹیشن میں کیوں چیلنج نہیں کیا، عدالت کے سامنے بجلی قوانین چیلنج ہونے چاہئیں آئینی شقوں سے کام نہیں چلے گا، قوانین چیلنج نہیں کرنے تو جائیں اور جاکر سڑکوں پر احتجاج ک رکے حکومت کو ٹیکسز واپس لینے پر مجبور کریں، احتجاج ہی دنیا میں حکومتوں سے بات منوانے کا مہذب طریقہ ہے۔

لاہور ہائیکورٹ نے بجلی بلوں میں اضافی ٹیکسوں کے خلاف درخواست پر کچھ دیر کیلئے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں