Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سندھ کے تعلیمی اداروں میں جسمانی تشدد پر پابندی عائد

سندھ کے تعلیمی اداروں میں جسمانی تشدد پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق تعلیمی اداروں میں طالبعلموں پر جسمانی تشدد کے بڑھتے واقعات پر محکمہ تعلیم سندھ نے نوٹس لے لیا۔

محکمہ تعلیم نے نجی اسکولوں میں طلبا و طالبات کی جسمانی سزا پر پابندی لگا دی۔

ایڈیشنل ڈاٸریکٹر رفیعہ جاوید کا کہنا تھا کہ اسکولوں میں جسمانی سزا کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے جسے روکنا ضروری ہے، ایڈینجی اسکولوں کے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ میں بھی جسمانی سزا پر پابندی کی شرط درج ہو گی، کوٸی اسکول طلبہ کو جسمانی سزا دیتے پایا گیا تو اس کے خلاف کاررواٸی ہو گی، والدین کی لاتعداد شکایتیں موصول ہو رہی ہیں، اسکول کی رجسٹریشن معطل کر دی جاٸے گے۔

سندھ چاٸلڈ پروٹیکشن ایکٹ کے تحت یہ رول تمام اسکولوں میں لاگو ہو گا، خلاف ورزی کرنے پر محکمہ تعلیم کے 2005 کے قانون کے مطابق اسکول کی رجسٹریشن ختم بھی کی جا سکتی ہے۔

 

 

 

حالات حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں