Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانتیں منسوخ کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین نے جناح ہاؤس حملے سمیت سات مقدمات میں انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے ضمانتیں منسوخ کرنے کے اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے سات مقدمات میں ضمانت منسوخی کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرتے ہوئے درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔

درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے تحریک انصاف کے سربراہ کیخلاف جناح ہاؤس حملے سمیت سات مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں عدم پیش کی بنیاد پر مسترد کر دی ہیں۔

درخواست گزار نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف مسلسل دہشت گردی عدالت میں پیش ہوتے رہے ہیں، توشہ خانہ میں سزا ہونے پر جیل بھیج دیا گیا، اسی وجہ سے چیئرمین تحریک انصاف عدالت میں پیش نہیں ہوسکے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ تحریک انصاف کے سربراہ کے جیل میں ہونے کی بناء پر عدم پیروی پر انسداد دہشت گردی عدالت نے اُن کی تمام سات مقدمات میں ضمانت منسوخ کر دی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت کے ضمانتیں منسوخ کرنے کے 11 اگست کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں