ایشیا کپ کے دوسرے میچ میں بنگلادیش نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق پالیکیلے میں بنگلادیش کے کپتان شکیب الحسن نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ وکٹ خشک ہے، زیادہ رنز بنانے کی کوشش کریں گے۔
سری لنکن کپتان کا کہنا تھا کہ ایسی صورت میں ٹاس ہارنا ہی اچھا ہوتا ہے جب بارش کا امکان ہو۔
خیال رہے کہ دونوں ٹیمیں انجری مسائل کے سبب اپنے کئی اہم کھلاڑیوں کے بغیر ایشیا کپ میں شریک ہوئی ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















