ایشیاکپ مقابلوں میں آج آرام کا دن ہے، کل ایونٹ کا سب سے بڑا مقابلہ ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق کل ایشیا کپ کے تیسرے میچ میں پالیکیلے میں گروپ اے میں شامل روایتی حریف پاکستان اور بھارت مدمقابل آئیں گے۔
شائقین کرکٹ کو اس مقابلے کا بے صبری سے انتظار ہے لیکن محکمہ موسمیات کی جانب سے میچ نہ ہوپانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
پالیکیلے میں کل صبح سے دوپہر تک 80 فیصد اور دوپہر کے بعد 60 فیصد تک تیز بارش کا امکان ہے۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان آخری ایک روزہ میچ 4 سال قبل 2019 کے ورلڈکپ کے دوران کھیلا گیا تھا جس میں بھارت نے ڈی ایل میتھڈ کے تحت 89 رنز سے فتح حاصل کی تھی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















