کینڈی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کے میچ سے قبل بارش شروع ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کا میچ کینڈی کے پالیکیلے اسٹیڈیم میں شیڈول ہے جہاں اس وقت ہلکی بارش ہورہی ہے۔
بارش کے باعث گراؤنڈ میں موجود اسٹاف نے پچ اور فیلڈ کو کور کردیا ہے۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شیڈول ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صبح سے دوپہر تک بارش کا 80 فیصد اور دوپہر کے بعد 60 فیصد امکان ہے۔
پاکستان نے بھارت کے خلاف اہم میچ کے لیے اپنی پلیئنگ الیون کوئی تبدیلی نہیں کی ہے اور نیپال کے خلاف کھیلنے والی ٹیم ہی برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
پلیئنگ الیون:
فخر زمان،امام الحق، بابر اعظم(کپتان)، محمد رضوان، آغا سلمان، افتخار احمد، شاداب خان، محمد نواز، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی ، حارث رؤف
دونوں ٹیمیں ون ڈے میچ میں 2019 کے ورلڈکپ کے 4 سال بعد اب مد مقابل آئیں گی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















