Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کافی پینے کا ایک اورحیرت انگیز فائدہ سامنے آگیا

کافی دنیا کا وہ واحد مشروب ہے جو بے حد متنازعہ حیثیت رکھتا ہے اور ہر نئی تحقیق کبھی اسے صحت کے لیے مفید تو کبھی مضر قرار دیتی ہے تاہم حال ہی میں کی جانے والی ایک تحقیق میں اس کے حیرت انگیز فوائد سامنے آئیں ہیں۔

کافی کے شوقین افراد کے لیے ایک اچھی خبر یہ ہے کہ یہ مشروب جسم میں چربی اور ذیابیطس کے خطرے کو کم کرسکتا ہے۔ بی ایم جے میڈیسن میں شائع ہونے والی نئی تحقیق  کے مطابق روزانہ کافی کا اعتدل پسند استعمال ذیابیطس کے خطرے کو کم کرسکتا ہے۔

کافی ذیابیطس کے خطرے کو کیسے کم کرتی ہے؟

ایک دن میں تین سے پانچ کپ کی اعتدال پسند کافی کا استعمال اس سے قبل ٹائپ 2 ذیابیطس اور قلبی امراض کے کم خطرے سے منسلک رہا ہے۔ اس نئی تحقیق کے نتائج پچھلی تحقیق سے مطابقت رکھتے ہیں اور یہ ظاہر کرتے ہیں کہ کافی میٹابولزم کو بڑھانے میں مدد دیتی ہے۔

اس تحقیق میں محققین نے یورپ سے تعلق رکھنے والے تقریباً 10,000 افراد کے جینیاتی ڈیٹا کا جائزہ لیا۔ انھوں نے پایا کہ جن لوگوں کے خون میں کیفین کی مقدار زیادہ ہوتی ہے ان میں باڈی ماس انڈیکس  اور جسم کی چربی کم ہونے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔اسی طرح ان لوگوں میں ٹائپ 2 ذیابیطس کا خطرہ بھی کم دیکھا گیا۔ روزانہ کیفین سے بھرپور کافی  کا ہر کپ ٹائپ 2 ذیابیطس کے خطرے کو تقریباً 7 فیصد کم کر سکتا ہے۔

کافی پینے کے دیگر صحت کے فوائد

کافی اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتی ہے اور یہ جسم میں سوزش کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ کافی خلیے کی حفاظت کرنے والے اینٹی آکسیڈینٹس کے سب سے زیادہ اور مستقل ذرائع میں سے ایک ہے کیونکہ بہت سے لوگ اسے روزانہ استعمال کرتے ہیں۔ جبکہ دیگر مطالعات سے بات بھی سامنے آئی ہے کہ کافی پینے سے کینسر کا خطرہ بھی کم ہو سکتا ہے، اور یہ مشرو ب آپ کو ڈپریشن سے بھی بچاتا ہے ساتھ ہی یہ ذہنی استعداد کو بھی بڑھاتی ہے اور  توجہ مرکوز کرنے میں مدد ملتی ہے اور ایتھلیٹک کارکردگی کو بہتر بناتی ہے۔

تاہم ان تمام فوائد کی جانچ کے لیے مزید مطالعہ کی ضرورت ہے لیکن کافی کے صحت بخش ہونے کے حوالے سے  ثبوت بڑھ رہے ہیں اگر اسے اعتدال میں استعمال کیا جائے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں