سندھ سے 11 مختیارکاروں نے معطلی کے خلاف سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق عدالت نے مختیار کاروں کی معطلی کا نوٹیفیکیشن معطل کردیا۔
عدالت نے چیف سیکرٹری سندھ ، سیکریٹری لینڈ یوٹیلائزیشن ،بورڈ آف ریونیو و دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے 27 ستمبر کو جواب طلب کرلیا۔
ملک الطاف جاوید وکیل درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ 30 اگست کو سیکریٹری لینڈ یوٹیلائزیشن نے بغیر کسی وجہ درخواست گزاروں کو معطل کردیا، ڈپٹی کمشنرز نے زمینوں کی میوٹیشن سے متعلق 2012 سے اگست 2023 تک کا ریکارڈ مانگا تھا۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ 30 اگست کو جاری ہونے والا معطلی کا نوٹیفیکیشن غیر قانونی قرار دیا جائے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔




















