سوئٹزرلینڈ کی حکومت نے پاکستانی طلباء کیلئے اسکالرشپس کا اعلان کردیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سوئٹزرلینڈ کی حکومت نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ساتھ مل کر پاکستانی طلباء کیلئے آئندہ تعلیمی سال 2024-25 کیلئے ”ایکسیلینس اسکالرشپ“ کا اعلان کیا ہے۔
خواہش مند امیدواروں کیلئے ماسٹرز کے بعد ایک سال کی تحقیق، ماسٹرز کے بعد تین سالہ پی ایچ ڈی اور ایک سالہ پوسٹ ڈاکٹریٹ پروگرام رکھے گئے ہیں۔
سفارت خانے کی جانب سے درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر ہے، اضافی تفصیلات سرکاری ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔
سوئس گورنمنٹ ایکسیلینس اسکالرشپس کا بنیادی مقصد ماسٹر یا ڈاکٹریٹ کی ڈگری مکمل کرنے والے غیر ملکی ریسرچرزکے لیے تعلیمی مواقع پیدا کرنا ہے۔
اسکالرشپ حاصل کرنے والوں کا انتخاب فیڈرل کمیشن فار اسکالرشپس فار فارن اسٹوڈنٹس کی نگرانی میں کیا جائے گا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















