Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسلام آبادہائی کورٹ نے ڈپٹی کمشنرکو ایم پی او آر ڈرز جاری کرنے سے روک دیا

عدالت نے شاندانہ گلزار اور شہریار آفریدی کو کسی بھی کیس میں گرفتار کرنے سے روکنے کے حکم میں توسیع کردی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کی ایم پی او کے تحت نظربندی کے خلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے پوچھا کہ ڈپٹی کمشنر ایم پی او کا اختیار کس اختیار کے تحت استعمال کرتا ہے؟

لا افسر کی جانب سے عدالت کے سامنے دلائل دیے گئے۔

عدالت نے پوچھا کہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کس دائرہ اختیار کے تحت ایم پی او آرڈر جاری کر رہے ہیں؟ آپ نے صرف 1960 کا نوٹیفکیشن پیش کیا ہے؟ اٹارنی جنرل کو نوٹس کرنا پڑے گا۔

جسٹس بابرستارنے ریمارکس دیے کہ وفاقی دارالحکومت کیسے چل رہا ہے؟ عدالتی معاونت کی ضرورت ہے۔

عدالت نے ڈپٹی کمشنرعرفان میمن سے استفسار کیا کہ آپ کو کوئی نوٹیفکیشن دیا گیا؟ جس پر ڈی سی اسلام آباد نے جواب دیا کہ جب بھی کوئی ڈی سی تعینات ہوتا ہے تو اسے نوٹیفکیشن دیا جاتا ہے۔

جسٹس بابرستارنے کہا کہ آپ نے ابھی تک یہ نہیں بتایا کہ 1960 کا قانون ہے تو اس کا استعمال اسلام آباد پر کیسے ہوگا؟

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر کو ایم پی او آرڈرز جاری کرنے سے روک دیا، جسٹس بابرستارنے کہا کہ ڈی سی صاحب آپ نے سن لیا؟ آپ آئندہ سماعت تک آپ ایم پی او آرڈر جاری نہیں کرینگے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اٹارنی جنرل کو معاونت کیلئے نوٹس جاری کردیا اورشاندانہ گلزار اور شہریار آفریدی کو کسی بھی کیس میں گرفتار کرنے سے روکنے کے حکم میں توسیع کردی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے گرفتاری سے روکنے کے حکم میں توسیع کی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں