Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جعلی رسید کیس؛ بشریٰ بی بی کی وائس میچنگ کیلئے تفتیشی افسر کی استدعا منظور

اسلام آباد کی  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ جعلی رسیدوں کے کیس میں تفتیشی افسر کی وائس میچنگ کی استدعا منظور کرلی۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ جعلی رسیدوں کے کیس کی سماعت ہوئی۔

بشریٰ بی بی اپنے وکلاء کے ہمراہ جج طاہرعباس سِپرا کی عدالت میں پیش ہوئیں۔

عدالت میں تفتیشی افسر نے کہا کہ ایف ائی اے کو بشریٰ بی بی کی آڈیو فارینزک کے لیے بھیجوائی ہے، ان کی گرفتاری مطلوب ہے۔

وکیل سلمان صفدر نے عدالت کو بتایا کہ بشریٰ بی بی کو تین تین گھنٹے شامل تفتیش کیا، توشہ خانہ تحائف کیس چھوٹا سا ہے، اس کو لمبا کر رہے ہیں۔

جج طاہرعباس سِپرا نے سوال کیا کہ معاملہ رسیدوں کا ہے، آڈیو کہاں سے آگئی؟ جس پر تفتیشی افسر نے کہا کہ بشریٰ بی بی سے آڈیو لیک کا پوچھا کہ آپ کی ہے یا نہیں؟ بشریٰ بی بی نے کہا کہ میں نے ایسا کوئی غلط کام نہیں کیا، لیک آڈیو میری نہیں ہے۔

تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ بشریٰ بی بی کی وائس میچنگ کے لیے وقت دیا جائے۔

عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے بشریٰ بی بی کی 12 ستمبر تک عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں