Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چیئرمین پی ٹی آئی اوربشری بی بی کی درخواست پر سماعت 18 ستمبرتک ملتوی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی اوربشری بی بی کی القادر ٹرسٹ سے متعلق درخواست پر سماعت 18 ستمبرتک ملتوی کردی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں القادرٹرسٹ کی اسلام آباد ٹرسٹ ایکٹ 2020 کے تحت از سر نو رجسٹریشن نہ کرنے کے خلاف کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی اورانکی اہلیہ بشری بی بی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے فریقین کو جواب جمع کرانے کیلئے 18 ستمبر تک کا وقت دے دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے درخواست پر سماعت کی جبکہ وکیل نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ  اپریل 2024 میں ٹرسٹ کی از سر نو رجسٹریشن کیلئے درخواست دی گئی۔

وکیل درخواست گزارنے مؤقف پیش کیا کہ قانون کے مطابق نوے دن میں رجسٹریشن کے حوالے سے فیصلہ کردیا جاتا ہے، نوے دن کا عرصہ گزرجانے کے باوجود القادر ٹرسٹ کی رجسٹریشن پر کوئی پراسس نہیں کیا گیا۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ دوسری طرف کا مؤقف آ جائے تو پھر دیکھ لیتے ہیں، اس کے ساتھ ہی عدالت نے کیس کی سماعت 18 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں