لاہورہائی کورٹ نے لاہور ڈویژن کے دس تھیٹر ڈی سیل کرنے کا حکم دے دیا۔
جسٹس راحیل کامران شیخ نے تھیٹرز مالکان کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں چیف سیکرٹری، کمشنر لاہور ڈویژن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا تھا۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ اگردرخواست گزاروں کے خلاف کوئی شکایات ہیں تو قانون کے مطابق کارروائی کریں۔ غیر قانونی طریقے سے کوئی کارروائی نہ کی جائے۔
لاہورہائی کورٹ نے ناز تھیٹر، محفل تھیٹر، ستارہ تھیٹر، ورثہ تھیٹر، سنگم تھیٹر، گلستان تھیٹر، راوی تھیٹر، اور نگینہ تھیٹر کو کھولنے کا حکم دیا ہے۔
جسٹس راحیل کامران شیخ نے درخواست نمٹا دی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔




















