Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ندا ڈار نے اہم سنگ میل عبور کرلیا

پاکستان ویمنز ٹیم کی کپتان ندا ڈار نے اہم سنگ میل عبور کرلیا ہے۔

پاکستان ویمنز ٹیم کی کپتان ندا ڈار ون ڈے انٹرنیشنل میں 100 میچز کھیلنے والی کھلاڑی بن گئی ہیں، انہوں نے یہ اعزاز جمعہ کو جنوبی افریقہ کے خلاف پہلا ون ڈے میچ کھیل کر حاصل کیا ہے۔

علاوہ ازیں پاکستان کی جانب سے بسمہ معروف ، ثنا میر اور جویریہ خان 100 ون ڈے میچز کھیل چکی ہیں جب کہ بالترتیت ان کھلاڑیوں نے 125، 120 اور 116 میچز کھیلے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان 3 ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز جاری ہے جس کا پہلا میچ آج کھیلا جارہا ہے۔

دوسرا میچ 11 ستمبر اور تیسرا 14 ستمبر کو کھیلا جائے گا جب کہ یہ تینوں ون ڈے میچز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ 2022 تا 2025 کا حصہ ہیں۔

اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلی گئی جس میں پاکستان نے 3-0 سے کامیابی اپنے نام کی۔

پہلے میچ میں قومی ویمنز ٹیم نے 5 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی جب کہ دوسرے میچ میں 7 وکٹوں سے پروٹیز کو شکست دی اور تیسرے و آخری میچ میں 6 رنز سے فتح اپنے نام کرکے سیریز میں جنوبی افریقی ویمنز ٹیم کو وائٹ واش کردیا۔

 

حالات حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں