سندھ ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کے نامکمل کورم اور اقدامات کی قانونی حیثیت کے معاملے پر ایم کیو ایم کی درخواست پر سماعت 10 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دینے سے متعلق ایم کیو ایم کی درخواست کی سماعت ہوئی۔
سماعت کے آغاز پر ایڈووکیٹ طارق منصور نے کہا کہ کنور نوید جمیل کے انتقال کے انتقال کے باعث ٹائٹل میں ترمیم کردی گئی، جاوید حنیف اب مرکزی درخواست گزار ہوں گے۔
طارق منصور ایڈووکیٹ نے اپنے موقف میں کہا کہ بلدیاتی انتخابات کا عمل مکمل ہوچکا ہے، الیکشن کمیشن کا کورم ہی پورا نہیں تھا۔
وکیل ایم کیوایم نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن سے متعلق جو بھی فیصلہ ہورہا ہے وہ غیر قانونی ہے، یہ مفاد عامہ کا معاملہ ہے فوری سنا جائے۔
ایڈووکیٹ طارق منصور نے موقف اختیار کیا کہ ہماری روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرنے کی استدعا تھی لیکن کم سے کم جلدی سن لیا جائے، قانون کے تحت تمام فریقین جواب دینے کے پابند ہیں، یہ چار کروڑ لوگوں کے حقوق کا مسئلہ ہے۔
عدالت نے کیس کی سماعت 10 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















