Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

انتخابات کی تاریخ مقرر کرنے کا اقدام سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیلنج

الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات کی تاریخ مقرر کرنے کے اقدام کے خلاف سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست منیر احمد نامی شہری نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی جس میں صدر مملکت، وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ نوے دنوں میں انتخابات کرانا آئینی تقاضا ہے، الیکشن کی تاریخ مقرر کرنا صدر مملکت کا آئینی اختیار ہے۔

درخواست گزار نے اپنے موقف میں کہا کہ صدر فاق کی علامت اور ریاست کا سربراہ ہے، ریاست کے سربراہ کو آئینی ذمہ داری کی ادائیگی سے کوئی ادارہ نہیں روک سکتا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات کی تاریخ مقرر کرنا غیر آئینی اقدام ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات کی تاریخ مقرر کرنے کے اقدام کو کالعدم قرار دے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں