Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چوہدری پرویزالٰہی کی ضمانت منظوری کے باوجود رہائی کا معاملہ لٹک گیا

انسداد دہشت گردی عدالت میں چوہدری پرویزالٰہی کی ضمانت منظوری کے باوجود رہائی کا معاملہ لٹک گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں چوہدری پرویز الٰہی کی ضمانت منظوری کے باوجود رہائی کا معاملہ لٹک گیا۔

سابق وزیراعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے ضمانتی مچلکے تاحال جمع نہ کروائے جا سکے۔

وکیل سردار عبدالرازق نے بتایا کہ چوہدری پرویزالٰہی کے ضمانتی مچلکے پیر کو جمع کروائیں گے، مچلکے جمع ہونے پر رہائی کی روبکار عدالت جاری کرے گی۔

اے ٹی سی نے آج سابق وزیراعلٰی پنجاب چوہدری پرویزالہٰی کے بیس ہزار کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی تھی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں