Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایس اے 20 سیزن 2 کی نیلامی میں نسیم شاہ سمیت 5 پاکستانی کھلاڑی شامل

جنوبی افریقہ میں ہونے والی لیگ ایس اے 20 سیزن 2 کی نیلامی 27 ستمبر کو ہوگی۔

ایس اے 20 سیزن 2 کی نیلامی کے لیے نسیم شاہ سمیت 5 پاکستانی کھلاڑیوں نے اپنی رجسٹریشن کروالی ہے۔ دیگر پاکستانی کھلاڑیوں میں شان مسعود، اسامہ میر، محمد نواز اور عثمان قادر شامل ہیں۔

نسیم شاہ، شان مسعود اور محمد نواز کی بولی 8 لاکھ 50 ہزار جنوبی افریقی رینڈ سے شروع ہوگی جب کہ اسامہ میر اور عثمان قادر کی بولی 4 لاکھ 25 ہزار جنوبی افریقی رینڈ سے شروع ہوگی۔

جوہانسبرگ میں ہونے والی نیلامی 27 ستمبر کو ہوگی جس میں 14 مختلف ممالک کے کل 122 غیر ملکی کھلاڑی شامل ہوں گے۔

لیگ میں حصہ لینے والی 6 ٹیموں نے پہلے ہی اپنے کچھ کھلاڑیوں کو برقرار رکھا ہے جب کہ ہر ٹیم اب 15 کھلاڑیوں کا انتخاب کرے گی۔

ایس اے 20 سیزن 2 کے مقابلے 10 جنوری سے شروع ہونے کی امید ہے، ایک ماہ تک جاری رہنے والی لیگ کا فائنل 10 فروری کو کھیلا جائے گا۔

افتتاحی میچ میں دفاعی چیمئن سن رائزرز ایسٹرن کیپ اور جوبرگ سپر کنگز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں