وکٹ کیپر و بیٹر محمد رضوان نے ٹیم میں اختلافات کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے یکجہتی کا پیغام شیئر کیا ہے۔
قومی کھلاڑی محمد رضوان نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر یکجہتی کا پیغام شیئر کیا ہے جب کہ ان کا یہ پیغام ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ٹیم میں اختلافات کی خبریں زیر گردش تھیں۔
Is Parcham k saaye talay,
Hum aik hain. Hum aik hain.Saanjhi apni khushyaan,
Or ghum aik hain. Hum aik hain.#PakistanZindabad 🇵🇰 pic.twitter.com/NWNoT2BFPZ— Muhammad Rizwan (@iMRizwanPak) September 20, 2023
انہوں نے ٹیم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں ہم ایک ہیں، سانجھی اپنی خوشیاں اور غم ایک ہیں ہم ایک ہیں‘ جب کہ یہ نظم قوم میں یکجہتی کو اجاگر کرنے کے لیے بولی جاتی ہے۔
بابر اعظم اور فاسٹ بولر شاہین آفریدی کے درمیان اختلافات کی خبریں ایشیاکپ میں پاکستان کو سری لنکا کے ہاتھوں شکست کے بعد سامنے آئی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: شاہین آفریدی نے بابر اعظم کو فیملی قرار دے دیا
میڈیا رپورٹس کے مطابق میچ کے اختتام پر کپتان بابر اعظم ڈریسنگ روم میں سینئر کھلاڑیوں پر بھڑک اٹھے تھے جس پر شاہین آفریدی اور بابر اعظم کے درمیان گرما گرم بحث ہوئی تھی تاہم محمد رضوان نے صورت حال کو قابو میں کیا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز شاہین شاہ آفریدی کی جانب سے بھی ایک ٹوئٹ سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے بابر اعظم کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں ’فیملی‘ قرار دیا تھا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















