Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہربھجن سنگھ نے پاکستان کو ایوریج ٹیم قرار دے دیا

سابق بھارتی کھلاڑی ہربھجن سنگھ نے پاکستان کو ون ڈے میں ایوریج ٹیم قرار دے دیا۔

سابق بھارتی کھلاڑی ہربھجن سنگھ نے بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے پیش گوئیاں کی ہیں۔

انہوں نے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے ورلڈ کپ کے لیے 4 سیمی فائنلسٹ ٹیموں کے نام بھی بتائے ہیں جس میں پاکستان کا نام شامل نہیں۔

ہربھجن سنگھ نے پیش گوئی کی کہ آسٹریلیا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور بھارت ورلڈ کپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیمیں ہوں گی جب کہ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان زبردست مقابلہ ہوگا اور جیتنے والی ٹیم ورلڈکپ میں فیورٹ بن جائے گی۔

انہوں نے پاکستان ٹیم کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’اگرچہ ون ڈے میں پاکستان ٹیم پہلی پوزیشن پر براجمان ہے لیکن ون ڈے کرکٹ میں وہ مضبوط کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکتی۔

ہربھجن سنگھ کہتے ہیں ’’اکثر لوگ کہہ رہے ہیں پاکستان کا سیمی فائنل میں پہنچنے کا امکان ہے لیکن میری نظر میں پاکستان ون ڈے میں ایک ایوریج ٹیم ہے، البتہ ٹی ٹوئنٹی میں وہ اچھی کرکٹ کھیلتے ہیں‘‘۔

واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ورلڈ کپ 2023 کا آغاز 5 اکتوبر سے بھارت میں ہونے جارہا ہے جس کے میچز 19 نومبر تک جاری رہیں گے جب کہ ایونٹ میں 10 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں