Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

احتساب عدالت اسلام آباد میں بحال ہونے والے نیب کیسز کی لسٹ موصول

احتساب عدالت اسلام آباد میں 80 نیب کیسز بحال ہونے کو تیار، نیب کی جانب سے تفتیشی افسران نے رجسٹرار احتساب عدالت اسلام آباد کو کیسز کی لسٹ فراہم کردی۔

2018 میں دائر سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف یونیورسل سروسز فنڈ ریفرنس لسٹ میں شامل ہیں جبکہ یوسف رضا گیلانی کے خلاف 2020 میں دائرریفرنس بھی شامل ہے۔

فراہم کردہ فہرست میں سابق وزیراعظم شوکت عزیز کے خلاف 2018 میں دائر ریفرنس، 2019 میں دائر سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف پارک لین ریفرنس بھی لسٹ میں شامل ہے۔

نیب کی جانب سے عدالت کو موصول ہونے والی تفصیلات میں 2021 میں دائر آصف علی زرداری کے خلاف ریفرنس بھی لسٹ میں شامل جبکہ سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے خلاف رینٹل پاور پراجیکٹ کے 5 ریفرنس لسٹ میں شامل ہیں۔

راجہ پرویز اشرف کے خلاف 2015 میں دو، 2016 میں ایک، 2017 میں دو نیب ریفرنسز دائر ہیں، 2020 میں دائر پیپلز پارٹی رہنما فرزانہ راجہ کے خلاف بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام نیب ریفرنس لسٹ میں شامل ہیں۔ اعجاز ہارون وغیرہ کے خلاف کڈنی ہل اور عبدالغنی مجید، انورمجید کے خلاف ریفرنس شامل ہیں۔

لسٹ میں نیب ریفرنسز کے ہمراہ متعلقہ احتساب عدالتوں کا بھی حوالہ دیاگیاہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں