لاہورہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتیں خارج کرنے کیخلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقررکردیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہورہائی کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتیں خارج کرنے کے خلاف درخواستوں پر جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ 28 ستمبر کو سماعت کرے گا۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت خارج کرنے کے خلاف درخواستیں
لاہور ہائیکورٹ نے درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کردیں
دور کنی بینچ 28 ستمبر کو کیس کی سماعت کرے گا
براہ راست دیکھیں:https://t.co/kGi5LWBrA5#BOLNews #ChairmanPTI pic.twitter.com/SpOlBRzMlY— BOL Network (@BOLNETWORK) September 23, 2023
چیئرمین پی ٹی آئی نے دہشت گردی عدالت سے ضمانتیں خارج ہونے کے خلاف درخواستیں داٸر کر رکھی ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف لاہور میں نو مئی سمیت دیگر مقدمات درج ہیں۔
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے عدم پیشی پر ضمانتیں خارج کر دی تھیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔




















