Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سائفر کیس؛ چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت کی ان کیمرا پروسیڈنگ پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت کی ان کیمرا پروسیڈنگ پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

سائفر کیس میں پٹیشنر کی جانب سے بیرسٹر سلمان صفدر اور پراسیکیوٹر شاہ خاور ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے آغاز پر چیف جسٹس نے کہا کہ صرف دو وکلاء روسٹرم پر رکیں، یہ جیل سہولیات والا کیس نہیں۔

شاہ خاور ایڈووکیٹ نے دلائل دیے کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ٹرائل ہو رہا ہے، پٹیشنر کے وکیل دلائل مکمل کر لیں تو عدالت کے سامنے کچھ معروضات رکھوں۔

بیرسٹر سلمان صفدر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اس بات سے انکار نہیں کہ ٹرائل آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ہو رہا ہے، اس کیس کے جیل ٹرائل کی وجہ سیکیورٹی خدشات بتائے گئے ہیں، اگر عدالت سمجھے تو عدالت سے غیر ضروری افراد کو باہر نکالا جا سکتا ہے۔

وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ یہ بہت حساس نوعیت کا کیس ہے، ملک کے سابق وزیراعظم اور سابق وزیر خارجہ گرفتار ہو چکے ہیں۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ کیس کا ریکارڈ دیکھ لوں پھر طے کریں گے کہ اس کو کس طرح لے کر چلنا ہے، میں اس کیس میں آرڈر پاس کروں گا۔

وکیل سلمان صفدر نے سوال کیا کہ میں پھر اپنے آپ کو کل کیلئے پابند رکھوں؟ جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ وہ دیکھ لیتے ہیں، میں آرڈر پاس کر دوں گا، اب تو عدالتی سماعتوں کی لائیو اسٹریمنگ ہوا کریگی، لائیو اسٹریم ہو گا تو عدالتی کارروائی پوری دنیا دیکھے گی۔

چیف جسٹس نے مسکراتے ہوئے ریمارکس دیے کہ چیف جسٹس کے طور پر یہ عمل میری عدالت سے شروع ہو گا، ہمیں تو اِس کے مطابق اپنی تیاری رکھنی چاہیے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت کی ان کیمرا پروسیڈنگ پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں