Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

موبائل سم خریدنے والوں کیلئے اہم خبر؛ پی ٹی اے کا بڑا بیان آگیا

موبائل سم خریدنے والوں کیلئے اہم خبر آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے زونل آفس نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم سرکل کے ساتھ مل کر لالہ موسیٰ میں واقع ایک موبائل فون کمپنی کی دو فرنچائزز کے خلاف کامیاب چھاپے مارے۔

یہ فرنچائز سموں کے غیر قانونی اجرا میں ملوث پائی گئیں، چھاپے کے دوران ایک لیپ ٹاپ، ایک موبائل فون، 48 BVS ڈیوائسز، 48 سمیں اور سلیکون تھمبز بطور ثبوت قبضے میں لیے گئے جبکہ ایف آئی اے کی ٹیم نے احاطے سے دو افراد کو بھی گرفتار کیا۔

ایف آئی اے اس معاملے کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں