آنکھوں کی بیماری کےعلاج کیلئےغیرمعیاری انجکشن استعمال کرنے کیخلاف درخواست مسترد کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق آنکھوں کی بیماری کےعلاج کےلیے غیر معیاری انجکشن استعمال کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت کرتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ نے درخواست واپس لینے کی بنا پر مسترد کردی۔
عدالت نے استفسارکیا کہ درخواست گزارکس طرح متاثرہ فریق ہے؟ اس بیماری سے درخواست گزار کا کون سے بنیادی حقوق متاثر ہوئے۔
جسٹس اسجد جاوید گورال نے شہری فرقان علی کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے کہا کہ مناسب ہے آپ یہ معاملہ سپریم کورٹ لے جائیں۔
درخواست گزار کی طرف سے رانا سکندر ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور مؤقف پیش کیا کہ غیر معیاری انجیکشن کی وجہ سے شہریوں کی بینائی جا رہی ہے۔ استدعا ہے کہ غیر معیاری انجیکشن کے ذمہ داروں کیخلاف فوری کارروائی عمل میں لانے کاحکم دیاجائے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔




















