Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نیپال نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں بیک وقت کئی ریکارڈز توڑ ڈالے

نیپال نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں بیک وقت کئی ریکارڈز توڑ کر تاریخ  ہی بدل ڈالی۔

تفصیلات کے مطابق ایشین کے گیمز کرکٹ ٹورنامنٹ مقابلوں کے دوران  نیپال نے منگولیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں   سب سے زیادہ رنز  ، تیز ترین سنچری اور نصف سنچری بناڈالی۔

نیپال  نے منگولیا کے خلاف  مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 314 رنز بنائے، جو ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کا سب سے بڑا اسکور ہے۔

اس سے قبل 2019 میں افغانستان نے آئرلینڈ کے خلاف 278 رنز  بنائے تھے۔

 

نیپالی ٹیم نے اننگز میں مجموعی طور پر 26 چھکے لگاکر افغانستان کے آئرلینڈ کے خلاف 22 چھکوں کے ریکارڈ کو بھی توڑ دیا۔

آل راؤنڈر دیپیندر سنگھ ایری نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل فارمیٹ  میں محض 9 گیندوں پر   تیز  ترین نصف سنچری  کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔  اس سے قبل بھارت کے یورواج سنگھ نے 12 گیندوں  پر یہ اعزاز اپنے نام کیا تھا۔

کشال مالا نے صرف 34 گیندوں میں تیز ترین سنچری  بناکر بھارت کے روہت شرما اور جنوبی افریقہ کے ڈیوڈ ملر کو پیچھے چھوڑ دیا۔ مالا نے 50 گیندوں میں 8 چوکوں اور 12 چھکوں کی مدد سے 137 رنز بنائے۔

اس سے قبل روہت شرما اور ڈیوڈ ملر نے 35، 35 گیندوں پر سنچریاں اسکور کی تھیں۔

منگولیا کو جیت کیلئے 315 رنز درکار تھے تاہم  ان کی پوری ٹیم محض 41 رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔ نیپال کی ٹیم 273 رنز سے فاتح قرار پائی جو  ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں رنز کے اعتبار سے سب سے بڑی فتح ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں