Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان ٹیم کے بھارت پہنچنے پر ایئرپورٹ ’’بابر بھائی‘‘ کے نعروں سے گونج اٹھا

پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں شرکت کے لیے بدھ کی رات بھارت کے شہر حیدرآباد پہنچ گئی۔

آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ کا آغاز 5 اکتوبر سے بھارت میں ہونے جارہا ہے جس میں شرکت کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے 18 کھلاڑی 13 سپورٹ اسٹاف بھارت پہنچ گئے ہیں۔

بولنگ کوچ مورنے مورکل دبئی میں ٹیم کے ساتھ شامل ہوئے جب کہ ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر حیدرآباد میں اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔

پاکستان ٹیم کے بھارت پہنچنے پر شائقین نے پرتپاک استقبال کیا جب کہ اس موقع پر ایئرپورٹ ’’بابر بھائی‘‘ کے نعروں سے گونج اٹھا۔ بعد ازاں پولیس نے انہیں خاموش کروادیا۔

https://twitter.com/r__aymara/status/1707054024519045274?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1707054024519045274%7Ctwgr%5E51b852fafda6c73a21670f89732292221bd36e65%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fcricketpakistan.com.pk%2Fen%2Fnews%2Fdetail%2Ficc-world-cup-2023-pakistan-cricket-team-lands-in-india

خیال رہے کہ پاکستان ٹیم ورلڈکپ سے قبل 29 ستمبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف اپنا پہلا وارم میچ کھیلے گی جب کہ دوسرا وارم اپ میچ 3 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف ہوگا۔

ورلڈکپ 2023 کے لیے پاکستانی اسکواڈ

کپتانی کے فرائض بابر اعظم انجام دیں گے جب کہ شاداب خان نائب کپتان ہوں گے، علاوہ ازیں محمد رضوان (وکٹ کیپر)، فخر زمان، امام الحق اور عبداللہ شفیق اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

دیگر کھلاڑیوں میں آغا سلمان، سعود شکیل، افتخار احمد، محمد نواز، اسامہ میر، شاہین آفریدی، حارث رؤف، حسن علی اور محمد وسیم جونیئر شامل ہیں جب کہ ابرار احمد، محمد حارث اور زمان خان کو ٹریولنگ ریزرو کے طور پر رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم ورلڈکپ میں اپنی مہم کا آغاز 6 اکتوبر کو نیدرلینڈز کے خلاف میچ سے کرے گی جب کہ پاک بھارت ٹاکرا 14 اکتوبر کو ہوگا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں