Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دنیش کارتک بھی بابر اعظم کے مداح نکلے

سابق بھارتی کھلاڑی دنیش کارتک بھی کپتان بابر اعظم کے مداح نکلے۔

سابق بھارتی کھلاڑی دنیش کارتک نے بابر اعظم کی تعریف کردی ہے جب کہ وہ بابر اعظم کی کور ڈرائیو کے مداح ہیں۔

دنیش کارتک نے سوشل میڈیا پر صارفین سے سوال و جواب کا سلسلہ شروع کیا جس میں محمد پٹیل نامی ٹوئٹر صارف نے سوال کیا ” کچھ الفاظ بابر اعظم کے لیے؟‘‘۔

انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’’ہائی کوائلٹی، بابر اعظم کی کور ڈرائیو کا دیوانہ ہوں، یہ مہینہ اور اگلا ڈیڑھ ماہ بابر اعظم کے لیے پرجوش ہونے والا ہے‘‘۔

خیال رہے کہ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کا آغاز 5 اکتوبر سے بھارت میں ہونے جارہا ہے جس میں شرکت کے لیے قومی ٹیم گزشتہ بھارت کے شہر حیدرآباد پہنچ گئی ہے۔

قومی ٹیم ورلڈکپ میں اپنی مہم کا آغاز 6 اکتوبر کو نیدرلینڈز کے خلاف کرے گی جب کہ پاک بھارت ٹاکرا 14 اکتوبر کو ہوگا۔

ورلڈکپ سے قبل پاکستان ٹیم کا پہلا وارم اپ میچ 29 ستمبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف ہوگا جب کہ دوسرا وارم اپ میچ 3 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلا جائے گا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں