Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سپر اسٹار شاہ رخ خان کی اہلیہ کی تصویر کے سوشل میڈیا پر چرچے

بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان کی سیلفی نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی ہے۔

حال ہی میں گوری خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک سیلفی پوسٹ کی جس میں ان کی چمکدار اسکن اور خوبصورتی کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

انسٹاگرام پر گوری نے تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ابھی آئی فون 15 پرو میکس سے ایک سیلفی لی کیمرہ واقعی بہت اچھا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Gauri Khan (@gaurikhan)

گوری خان کی اس چمکدار جلد کے حوالے سے کنگ خان کے مداحوں نے دلچسپ کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ فلم جوان کی کامیابی کی چمک ہے۔

ایک صارف نے گوری خان کی تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ دنیا بھر کے باکس آفس پر  1000 کروڑ کا بزنس کرنے کی چمک ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Gauri Khan (@gaurikhan)

یہ ہی نہیں بلکہ بالی وڈ کی معرف اداکارہ پریتی زنٹا جنہوں نے شاہ رخ خان کے ساتھ ویر زارا اور کل ہو نا ہو میں کام کیا ہے، گوری کی تصویر پر ہارٹ ایموجی کا کمنٹ کیا۔

یاد رہے گوری خان شاہ رخ خان کی بلاک بسٹر فلم جوان کی مشترکہ پروڈیوسر ہیں۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ دنیا بھر میں 1 ہزار کروڑ کا بزنس کرنے والی فلم بن گئی، اداکار کی 2023ء کی یہ دوسری فلم ہے، جس نے 1 ہزار کروڑ کا سنگ میل عبور کیا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں