Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان  

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11 روپے فی لیٹر تک کمی کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے یکم اکتوبر سے پٹرول 8 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل 11 روپے فی لیٹر سستا کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

وزارت خزانہ نے قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی نئی قیمت 323 روپے 38 پیسے مقرر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 318 روپے 18 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔

قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے اگلے 15 روز کیلئے ہوگا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں