پاکستان اور دوست ممالک کے درمیان مشترکہ مشق ایٹرنل بردرہڈ دوم کا اختتام ہو گیا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق انسداد دہشتگردی کے حوالے سے مشقیں بروتھا میں منعقد کی گئیں، کور کمانڈر 11 کور نے اختتامی تقریب میں ڈائریکٹر جنرل ملٹری ٹریننگ اور جنرل آفیسر کمانڈنگ سپیشل سروس گروپ کے ساتھ بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
مشترکہ مشق ایٹرنل بردرہڈ دوم میں پاکستان سمیت قازقستان، قطر، ترکی اور ازبکستان کی اسپیشل فورسز نے شرکت کی ، دو ہفتے طویل مشق کا آغاز 17 ستمبر 2023 کو بروتھا میں ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کے آخری روزحصہ لینے والے ممالک کی اسپیشل فورسز نے اپنی پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کیا، مشق کا مقصد برادر ممالک کے درمیان تاریخی فوجی تعلقات کو مزید مضبوط بنانا تھا۔
واضح رہےکہ مستقبل میں عسکری اشتراک کار کے حوالے سے شعبوں کی نشاندہی بھی مشق کے اغراض و مقاصد میں شامل تھی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















