نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے منگولیا کے نائب وزیراعظم سین بویان سے ملاقات کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگراں وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی نے تبت میں منگولیا کے نائب وزیراعظم سین بویان سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید گہرا کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید گہرا کرنے اور کان کنی، زراعت اور ٹیکسٹائل کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔
FM @JalilJilani held a fruitful meeting with Deputy Prime Minister Sainbuyan of Mongolia in Tibet today. The two countries agreed to further deepen mutually beneficial 🇵🇰🇲🇳relationship; deepen trade & economic cooperation specially in the field of mining, agriculture and textile. pic.twitter.com/prNdeX7IIW
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) October 4, 2023
یاد رہے کہ نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی 2 روزہ فورم میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے جبکہ وہ فورم کی افتتاحی تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔
ٹرانس ہمالیہ فورم کا 2018 میں آغاز کیا گیا تھا جس کا مقصد علاقائی ممالک میں جغرافیائی روابط، ماحولیاتی تحفظ اور حیاتیات کو محفوظ بنانے سمیت مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو فروغ دینا ہے، اس سال فورم کا موضوع ’’حیاتیاتی تنوع اور ماحولیاتی تحفظ‘‘ ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















