Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پریکٹس اینڈ پروسیجرایکٹ کیخلاف کیس؛ جے یو آئی ف کا تحریری جواب جمع

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجرایکٹ کے خلاف کیس میں جمیعت علمائے اسلام ف نے تحریری جواب جمع کرا دیا۔

سپریم کورٹ میں جمیعت علمائے اسلام ف نے تحریری جواب میں استدعا کی کہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف درخواستیں مسترد کی جائیں، عدالتی فیصلوں کے مطابق مذکورہ ایکٹ آئینی اور قانون سے متصادم نہیں ہے۔

جے آئی اے ف نے تحریری جواب میں عدالت سے کہا کہ پارلیمنٹ ہی وہ فورم ہے جو قانون بنا سکتا ہے یا اس میں ترمیم کرسکتا ہے، درخواست گزاروں کا یہ موقف بے بنیاد ہے کہ مذکورہ قانون آرٹیکل 184(3) کے متصادم ہے۔

جمعیت علمائے اسلام ف نے جواب میں یہ بھی کہا کہ مزکورہ قانون سے عدالت عظمیٰ کو حاصل اختیارات میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، آئین پاکستان اختیارات کسی ایک فرد کو تفویض نہیں کرتا۔

سپریم کورٹ میں جواب جمیعت علمائے اسلام کے وکیل کامران مرتضیٰ نے جمع کرایا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں