Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ماہرین نے اروما تھراپی کے لیے کون سی خوشبوؤں کو بہترین قراردیا ہے

سرمیں درد ہویا بے خوابی ہرایک کا علاج اب اروما تھراپی سے کیاجانے لگا ہے یہ ایک ایسا علاج کا طریقہ کار ہے جس میں مختلف ایسنشیل آئل کی خوشبوؤں  کو استعمال کیا جاتا ہے۔ موجودہ زمانے میں اروماتھراپی کو کافی فروغ حاصل ہورہا ہے۔

ایسنشیل آئل خوشبودار پودوں کے پھولوں، پتوں، تنے اور یہاں تک کہ پودوں کی جڑوں سے کشید کیا گیاعرق ہی ہوتا ہے جسے ایک پروسس کے تحت تیار کیا جاتا ہے۔ ان میں صرف خوشبوہی نہیں ہوتی بلکہ یہ اپنے اندر کئی طرح کی شفایابی کی خصوصیات بھی رکھتےہیں۔

 خوشبودار پودوں کے عرق کو نہ صرف جسم، دماغ بلکہ روح کی صحت کو فروغ دینے کے لیے اروما تھراپی کے ذریعے استعمال کیا جاتا ہے۔

اروماتھراپی  کے لیے بازار اورآئن لائن  90 سے زیادہ ایسنشیل آئل عام دستیاب ہیں جنہں کم قیمت ہونے کے سبب آسانی سے خریدا جاسکتا ہے۔

یہ تمام ہی تیل اپنی منفرد خوشبو کی بدولت مختلف مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں یعنی کچھ مسائل میں انہیں صرف سونگھنا ہی کافی ہوتا ہے جبکہ یہ مساج کے لیے بھی بہترین تصور کیے جاتے ہیں۔

یہاں چند خوشبودار تیل کی فوائد پیش کئے جارہے ہیں جنہیں صرف سونگھ کر آپ کئی طرح کے مسائل سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔

سونف

بے چینی کی صورت میں سونف کے تیل کو سونگھنا آپ کو فوری راحت پہنچاتا ہے۔ اس مقصد کے لیے اس تیل کی تھوڑی سی مقدار لے کر آنکھیں بند کر کے آہستہ اور گہری سانس لے کر اسے سونگھیں چند ہی لمحوں میں سکون محسوس کرنے کے ساتھ ارتکاز کو بھی بہتر پائیں گے۔

برگاموٹ

افسردگی کو دور کرکے دن کو بہتر بنانے کے لیے یہ تیل کسی مسیحا سے کم نہیں۔ جب بھی آپ افسردہ یا اداسی محسوس کریں اس تیل کو سونگھیں اور اپنے مزاج میں حیرت انگیز بہتری محسوس کریں۔

کیمومائل

ڈپریشن کا مقابلہ کرنے کے علاوہ  کیمومائل کا تیل بے خوابی سے نجات کے لیے جانا جاتا ہے۔ ایسے افراد جو بے خوابی کے مسائل میں مبتلا ہیں وہ بہتر نیند کے لیے کیمومائل چائے کا استعمال کرتے ہیں۔ لیکن اگر آپ اس کی چائے نہیں پینا چاہتے تو اس تیل کو سونگھ لیں یہ بھی فوری نیند میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

الائچی

نیند آرہی لیکن کام مکمل کرنا ہے تو الائچی کا تیل استعمال کریں۔ یہ تیل ذہن کو بیدار کرنے اورارتکاز کو بڑھانے کے لیے کافی پینے سے زیادہ مؤثر ثابت ہوتا ہے۔ یہ کیفین ہی کی طرح اعصابی نظام کو متحرک کرنے والے جز کے طور پر جانا جاتا ہے۔

دار چینی

الائچی کے علاوہ، دار چینی کا ایسنشیل آئل بھی آپ کے اعصابی نظام کو متحرک کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔ دارچینی کا تیل دماغ کے لیے ایک ٹانک کا درجہ رکھتا ہے۔ جب بھی دماغ کو جگانا ہو تو اس تیل کوسونگھنا نہ بھولیں۔

روغن لیموں

یہ تیل بنیادی طور پر حشرات کو بھگانے کے طور پر جانا جاتا ہے، تاہم یہ ایک مؤثر موڈ بوسٹر بھی ہے۔ جب بھی آپ اداسی محسوس کریں، بس اس تیل کی خوشبومیں گہری سانسیں لیں اور اس کی خوشگوار خوشبو سے لطف اندوز ہوں۔

ادرک

ادرک کواس کے جادوئی خواص کی بدولت صدیوں سے استعمال کیاجاتا رہا ہے تاہم اس کا تیل بھی کئی فوائد رکھتا ہے۔ یہ جوڑوں کے درد اور سوجن کودور کرنے میں اپنی مثال نہیں رکھتا ہے ساتھ ہی اسے سونگھنا سردرد میں آرام پہنچاتا ہے۔

چمیلی

چمیلی کا تیل اپنی حیرت انگیز خوشبو کی بدولت کافی پسند کیاجتا ہے تاہم یہ خوشگوار مہک افسردگی کے ساتھ ساتھ اضطراب کو دور کرنے میں بہترین تصور کی جاتی ہے۔

لیوینڈر

نیند کی کمی صحت کو بری طرح متاثر کرتی ہے تو اس کے لیے نیند کی دوا کھانے کے بجائے صرف اس تیل کو سونگھیں ساتھ ہی سردرد کی صورت میں بھی یہ تیل کافی مددگار ثابت ہوتا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں