Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سندھ کی صوبائی ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس کل طلب

سندھ کی صوبائی ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس کل طلب کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کل کراچی کے دورہ پر جائیں گے اور سندھ کی صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے، ایپکس کمیٹی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان بھی شرکت کریں گے۔

اجلاس میں عسکری اور سول قیادت بھی شرکت کرے گی، صوبائی نگران وزیر اعلیٰ سندھ اور متعلقہ وزارتوں کے حکام بھی شریک ہوں گے۔

اجلاس میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور نیشنل ایکشن پلان پر اب تک پیش رفت پر بریفنگ دی جائے گی۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں