Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ فیصلہ معطلی کی متفرق درخواست پر 3 اعتراضات عائد

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ فیصلہ معطلی کی متفرق درخواست پر تین اعتراضات عائد کردیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کی دائری برانچ نے درخواست پر اعتراضات عائد کئے ہیں۔

اعتراض میں کہا گیا کہ ایک درخواست میں دو مختلف طرح کی استدعا کیسے کی جا سکتی ہے؟ جس درخواست پر پہلے فیصلہ ہو چکا اس میں دوبارہ کیسے ریلیف مانگ سکتے ہیں؟ سزا معطلی کی پہلی درخواست میں جو ریلیف نہیں مانگا وہ اب کیسے مانگ سکتے ہیں؟

رجسٹرار آفس نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست کل سماعت کے لئے مقرر کر دی ہے، چیف جسٹس عامر فاروق کل اعتراضات کے ساتھ درخواست پر سماعت کریں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے اپیل میں ترمیم کر کے اسٹیٹ کو فریق بنانے کی بھی استدعا کر رکھی ہے۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے آج سردار لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ کے ذریعے متفرق درخواست دائر کی تھی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں